تلنگانہ میں باریک چاول اسکیم دیگر ریاستوں ایک کیلئے مثال: سیتااکا

تلنگانہ میں باریک چاول اسکیم دیگر ریاستوں ایک کیلئے مثال: سیتااکا

حیدرآباد: ریاستی وزیر خواتین و اطفال سیتاکا نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں شروع کی گئی باریک چاول اسکیم دیگر ریاستوں کے لیے ایک مثالی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفید راشن کارڈ رکھنے والے لاکھوں افراد اس اسکیم سے استفادہ کر رہے ہیں، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیر سیتاکا نے حلقہ اسمبلی صنعت نگر انچارج ڈاکٹر کوٹا نیلیما کے ہمراہ صنعت نگر حلقے کا دورہ کیا اور اس دوران ایک غریب خاندان کے گھر جا کر ان کے ساتھ کھانا تناول کیا۔ انہوں نے اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے باریک چاول کی کوالٹی کی ستائش کی اور کہا کہ یہ عوام کے وقار اور صحت کا خیال رکھنے والا قدم ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر کوٹا نیلیما نے بیگم پیٹ ڈیویژن کے اولڈ کسٹم بستی کا دورہ کرتے ہوئے مقامی راشن شاپ پر اسکیم کی نگرانی کی۔ انہوں نے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی، جنہوں نے باریک چاول کی فراہمی پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کوٹا نیلیما نے اس موقع پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے سے کئی مستحق خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور یہ حکومت کا ایک تاریخی اور عوامی فلاحی قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم مئی سے حیدرآباد کے 653 راشن شاپس کے ذریعہ باریک چاول کی تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے، جسے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے