گھڑ سوار عازمین حج کا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

گھڑ سوار عازمین حج کا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

مکہ مکرمہ: یورپ سے تعلق رکھنے والے عازمین حج گھوڑوں پر سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج کا یہ قافلہ شام کے راستے سعودیہ عرب پہنچا تو سعودی حکام اور رضاکاروں نے پھول، تحائف اور پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا شاندار استقبال کیا۔

یہ غیر معمولی سفر کرنے والوں میں 3 ہسپانوی عبدالقادر ہرکاسی، عبداللّٰہ ہرنینڈز اور طارق روڈریگز نامی عازمین شامل ہیں، جنہوں نے ادائیگی حج کی خاطر 8 ہزار کلو میٹر کا سفر تقریباً 7 ماہ کے عرصے میں گھوڑوں پر مکمل کیا ہے۔

انہوں نے یہ سفر آبا و اجداد کی روایت کو زندہ رکھنے کی خاطر کیا، جو صدیوں سے شام کے راستے حج کے لیے جایا کرتے تھے۔

ہسپانوی عازمین حج کے مطابق انہوں نے 35 برس قبل اسلام قبول کرنے کے بعد ارادہ کیا تھا کہ آبا و اجداد کی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے گھوڑوں پر سفر کرکے حج کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔

سعودی عرب کے شمالی علاقے القریات کی الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر پہنچنے پر سعودی بارڈر حکام کی طبی ٹیموں اور معاون عملے نے عازمین حج کا طبی معائنہ کیا۔

اس موقع پر الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر ممدوح المطیری نے اس سفر کو ’ایمان اور عزم کی اعلیٰ مثال‘ قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ حیران کن سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ عازمینِ حج کس قدر روحانی جذبے سے سرشار ہو کر بیت اللّٰہ کا رخ کرتے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے