16 سالہ لڑکی کو ایلینز اٹھا کر لے گئے، پھر ایسا واقعہ پیش آیا کہ سن کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں، مشہور گلوکارہ کا حیران کن دعویٰ

دہلی : دنیا بھر میں UFOs (Unidentified Flying Objects) یعنی نامعلوم اُڑن طشتریوں اور ایلینز کے بارے میں آئے دن نئی معلومات سامنے آتی رہتی ہیں۔ کئی افراد یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایلینز کے ساتھ براہ راست رابطے میں آ چکے ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ ایلینز نے انہیں اغوا کر لیا، کچھ نے ان کے ساتھ وقت گزارنے کا دعویٰ کیا، اور کچھ تو جسمانی تعلقات کا بھی ذکر کرتے ہیں۔ ان ہی میں ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔
50 سالہ ایک مشہور گلوکارہ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 16 برس کی تھیں، تو ایک رات ان کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گھر کی کھڑکی سے ایک تیز چمکتی روشنی دیکھی، اور اس کے فوراً بعد وہ غائب ہو گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایلینز نے اپنے خلائی جہاز میں سوار کر لیا تھا۔
سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ایلینز نے انہیں کسی نقصان کے بغیر واپس زمین پر پہنچا دیا۔ گلوکارہ نے کہا:
"ایلینز آپ کو لے جا سکتے ہیں، لیکن وہ آپ کو واپس بھی لے آتے ہیں۔”
گلوکارہ نے ایک اور چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ ایلینز کے رابطے میں آئیں، تو ان کے تمام دانت غائب ہو گئے۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ انہیں نہ کوئی درد محسوس ہوا اور نہ ہی خون نکلا۔ ایسا لگا جیسے ان کے دانت کبھی تھے ہی نہیں۔
اس واقعے کی تصدیق گلوکارہ کی بہن نے بھی کی، جنہوں نے دیکھا کہ ان کے منہ میں واقعی کوئی دانت نہیں تھے۔ گلوکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا:”اب یہ بات مزاحیہ لگتی ہے، لیکن اُس وقت یہ واقعہ بہت خوفناک تھا۔”
گلوکارہ نے ایلینز سے رابطے کے حوالے سے ایک مشورہ بھی دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایلینز سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ان کے ساتھ سختی سے بات کرنا ضروری ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ایلینز بعض اوقات جارحانہ رویہ اختیار کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ ابتدا ہی میں اپنی حدیں واضح کر دیں تو وہ آپ کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: "آپ کو صاف کہنا چاہیے کہ آپ انہیں اپنے جسم کا کوئی حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتے۔”
گلوکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں یہ بات پہلے سے معلوم ہوتی تو شاید وہ اپنے دانت بچا سکتی تھیں۔
گلوکارہ کے اس دعوے پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگ اسے مزاق سمجھ کر ہنسی میں اڑا دیتے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ جو چیز دکھائی نہ دے یا سائنسی لحاظ سے ثابت نہ ہو، وہ جھوٹ ہوتی ہے۔
گلوکارہ کا اس پر کہنا ہے: "ایسے لوگ اپنی سوچ کو محدود رکھتے ہیں۔ جو لوگ خود پر کام نہیں کرتے، وہ ایسی باتوں کو سمجھ نہیں سکتے۔”