راہول گاندھی کی شہریت کے خلاف درخواست کی یکسوئی

راہول گاندھی کی شہریت کے خلاف درخواست کی یکسوئی

لکھنو (پی ٹی آئی) الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے پیر کے دن ایک درخواست کی یکسوئی کردی جس میں کانگریس قائد راہول گاندھی کی ہندوستانی شہریت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔

عدالت نے درخواست گزار کو قانونی چارہ جوئی کی متبادل راہیں تلاش کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس اے آر مسعودی اور جسٹس راجیو سنگھ پر مشتمل بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت درخواست گزار کی شکایت کی یکسوئی کے لئے سمئے سیما (وقت کی حد) طئے کرنے کے موقف میں نہیں ہے لہٰذا اس شکایت کو زیرالتوا رکھنا مناسب نہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کرناٹک کے بی جے پی ورکر ایس وگنیش ششر سے کہاکہ وہ متبادل قانونی چارہ جوئی کے لئے آزاد ہے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس یہ ثابت کرنے کے لئے کاغذات اور حکومت ِ برطانیہ کے ای میل ہیں کہ راہول گاندھی برطانوی شہری ہیں۔ اس طرح وہ ہندوستان میں الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے