پریاگ راج (پی ٹی آئی) الٰہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت ملتوی کردی جس میں گیان واپی مسجد کامپلکس کے وضو خانہ کا محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کے ذریعہ سروے کرانے کی گزارش کی گئی۔
عدالت نے یہ جانکاری ملنے کے بعد اگلی تاریخ سماعت 4 جولائی مقرر کی کہ سپریم کورٹ نے عبوری حکم دے رکھا ہے کہ ملک کی عدالتیں مذہبی مقامات سے متعلق مقدموں میں کوئی ہدایت جاری نہ کریں۔
وارانسی کے ضلع جج نے محکمہ آثارِ قدیمہ کو وضوخانہ کے سروے کی ہدایت دینے سے انکار کردیا تھا۔ ان کے اس اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست گزار راکھی سنگھ نے گزارش کی کہ سروے انصاف کے مفاد میں ضروری ہے۔ محکمہ آثارِ قدیمہ گیان واپی مسجد کامپلکس کا سائنٹفک سروے مکمل کرکے وارانسی ضلع جج کو رپورٹ دے چکا ہے۔