نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وقف ترمیمی بل کے دستوری جواز کو چیلنج کرتی درخواستوں کی سماعت نئے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی کی بنچ 15 مئی کو کرے گی۔
چیف جسٹس سنجیو کھنہ‘ جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ جیسے ہی سماعت کے لئے بیٹھی سی جے آئی نے کہہ دیا کہ بعض پہلو وضاحت طلب ہیں۔
میں اس عبوری مرحلہ پر کوئی فیصلہ یا آرڈر محفوظ رکھنا نہیں چاہتا۔ اس معاملہ کی جلد ہی سماعت ہوگی لیکن میری بنچ پر نہیں۔ سی جے آئی کھنہ 13 مئی کو سبکدوش ہورہے ہیں اور ان کی سبکدوشی کے ایک دن بعد نئے چیف جسٹس گوائی ان کی جگہ لیں گے۔
سی جے آئی نے کہا کہ ہم نے مرکز کے جوابی حلفنامہ کا زیادہ گہرائی سے جائزہ نہیں لیا ہے۔ مرکز نے وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے تعلق سے بعض نکات اٹھائے اور بعض اختلافی اعدادوشمار پیش کئے جن پر غور کرنا ہوگا۔