اسلام آباد (پی ٹی آئی) پاکستان نے آج زمین سے زمین پر مار کرنے والے 120 کیلومیٹر رینج کے فتح سیریز کے مزائل کا کامیاب ٹریننگ لانچ کیا۔ اس نے پہلگام دہشت گرد حملہ کے بعد ہندوستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بیچ یہ اقدام کیا۔
فوج کے میڈیا وِنگ انٹر سرویسس پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ فتح سیریز کو جاریہ مشق ”سندھ / انڈس“ کے ایک حصہ کے طورپرٹسٹ کیا گیا۔
لانچ کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری یقینی بنانا ہے۔ ٹریننگ لانچ کا مشاہدہ پاکستانی فوج کے اعلیٰ عہدیدارروں‘ سائنسدانوں اور انجینئرس نے کیا۔
https://twitter.com/PTVNewsOfficial/status/1919294917236367568