حیدرآباد ایجوکیشن ایکسپو میں مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کا رہنمائی کیمپ

حیدرآباد ایجوکیشن ایکسپو میں مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کا رہنمائی کیمپ

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع کوہ نور فنکشن ہال، گڈی ملکا پور میں منعقدہ "حیدرآباد ایجوکیشن ایکسپو” میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کی المونی اسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی رہنمائی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ کا مقصد اردو داں طبقے کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے روشناس کرانا تھا، جس پر طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

مانو المونی اسوسی ایشن کے صدر جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے اس موقع پر بتایا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 120 سے زائد تعلیمی کورسیس دستیاب ہیں جن میں ڈپلوما، انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامس شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے 31، پوسٹ گریجویٹ کے 33، انڈر گریجویٹ کے 19 اور 8 پیشہ وارانہ ڈپلوما کورسیس جاری ہیں۔

جنرل سکریٹری المونی اسوسی ایشن جناب ناصر حسین نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مانو میں داخلوں سے متعلق شعور بیداری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکولوں، کالجوں اور عوامی مقامات پر کارنر میٹنگز کے ذریعے مہم جاری ہے اور اس کا مثبت اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

معروف سماجی کارکن جناب محمد حسام الدین ریاض نے المونی اسوسی ایشن کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے اور اردو زبان و تعلیم سے محبت رکھنے والوں کو چاہیے کہ وہ ان کوششوں میں تعاون کریں۔

ڈاکٹر عرشیہ جبین صدیقی، ڈائریکٹر ایمس اکیڈمی (چائلڈ ڈیولپمنٹ سینٹر) نے اس موقع پر جناب اعجاز علی قریشی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مانو میں داخلوں سے متعلق جو رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

آخر میں جناب اعجاز علی قریشی نے بتایا کہ داخلوں یا رہنمائی سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لیے عوام ان کے فون نمبر 8919239112 یا جناب ناصر حسین کے نمبر 9121259407 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے