تلنگانہ میں بارش اور ژالہ باری۔فصلوں کونقصان

تلنگانہ میں بارش اور ژالہ باری۔فصلوں کونقصان

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں طوفانی ہواوں اورژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی۔

سدی پیٹ ضلع کے دوباک اور میرودوڈی منڈلوں میں ہوئی بے وقت بارش کی وجہ سے خریداری مراکز میں رکھا ہوا دھان بھیگ گیا۔ بارش سے آم کے درختوں سے آم زمین پر گر گئے۔

کسانوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ فصل کٹائی کے قریب ہوتے ہی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

میدک ضلع کے نظام پیٹ اور رامائم پیٹ منڈلوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی، نظام پیٹ مارکٹ یارڈ میں دھان کو دھوپ میں خشک کیاجا رہا تھا، وہ بارش کی نذر ہو گیا۔

کسانوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر دھان کی خریداری کرے۔ سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو اور امین پور میں بھی ژالہ باری نے تباہی مچائی۔

ریاست میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب موسم دیکھاجارہا ہے۔ دوپہر کو شدید گرمی ہورہی ہے اور شام کو ہلکی بوندا باندی، تیز آندھی اور ژالہ باری ہورہی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے