پاکستان نے ہندوستانی جہازوں کیلئے اپنی بندر گاہیں بند کردیں

پاکستان نے ہندوستانی جہازوں کیلئے اپنی بندر گاہیں بند کردیں

اسلام آباد/نئی دہلی (پی ٹی آئی) پاکستان نے اپنی بندرگاہوں میں ہندوستانی پرچم بردار بحری جہازوں کا داخلہ ممنوع کردیا ہے۔ نئی دہلی نے کل پاکستان سے تمام درآمدات پر امتناع عائد کردیا تھا۔

اُس نے اپنی بندرگاہوں میں پاکستانی بحری جہازوں کو آنے سے روک دیا تھا جس کے بعد پاکستان نے یہ اقدام کیا۔ پہلگام دہشت گرد حملہ کے پس منظر میں کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

پاکستان نے ہفتہ کے دن کہا کہ اب کسی بھی ہندوستانی پرچم بردار بحری جہاز کو پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ میں آنے نہیں دیاجائے گا۔ پاکستانی جہاز ہندوستان کی کسی بھی بندرگاہ میں لنگر انداز نہیں ہوں گے۔

وزارت جہاز رانی نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ اُس نے ہندوستانی جہازوں کا داخلہ موجودہ صو رتحال کے مد نظر ممنوع قراردیا ہے۔ معاشی مفادات اور قومی سلامتی کو بھی مد نظررکھا گیا۔ 22 اپریل کے حملہ کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے