بن گورین انٹرنیشنل ایرپورٹ (اسرائیل) (اے پی) یمن کے ایران نواز باغیوں کی طرف سے داغی گئی میزائل کی وجہ سے اتوار کے دن اسرائیل کے اہم بین الاقوامی ایرپورٹ پر پروازیں کچھ دیر کیلئے رُک گئیں۔
دھوئیں کا بادل اُٹھتا دکھائی دیا اور مسافرین میں افراتفری مچ گئی تھی۔ حوثی باغی غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں سے اظہاریگانگت کیلئے اسرائیل پر حملے کرتے رہے ہیں۔ اسرائیلی ایرپورٹ پر حملہ اسرائیل کے کابینی وزراء کی اِس ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ہوا کہ آیا غزہ پٹی میں فوجی کارروائی تیز کردی جائے یا نہیں۔
فوج نے غزہ میں متوقع بڑی کارروائی کیلئے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔ اتوار کے دن میزائل حملہ سے اسرائیل کے کئی مقامات پر فضائی حملہ کے سائرن بجنے لگے۔ ایرپورٹ میں دھوئیں کا بادل دکھائی دیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اس کا فوٹیج شیئر کیا۔ گھبرائے مسافرین کو اپنے تحفظ کیلئے دوڑ دھوپ کرتے دیکھا گیا۔
میزائل پھٹنے سے زمین میں بڑا گڑھا پڑ گیا۔ اسرائیل نے ایرپورٹ پر حملہ کا جواب دینے کا عہد کیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ ایر،روڈ،ٹریل ٹرافک روک دی گئی۔
ایک گھنٹہ بعد اسے بحال کردیا گیا۔ اسرائیل کی پیرامیڈک سرویس کا کہنا ہے کہ چند افراد معمولی زخمی ہوئیں۔ حوثی فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل یحییٰ نے ایک ویڈیو پیام میں کہاکہ اُن کے گروپ نے اسرائیلی ایرپورٹ پر ہائپر سونک بیالسٹک میزائل داغا۔