ایر انڈیا کی پرواز کا رخ ابو ظبی کی طرف موڑدیا گیا

ایر انڈیا کی پرواز کا رخ ابو ظبی کی طرف موڑدیا گیا

نئی دہلی (پی ٹی آئی) ایرانڈیا کی نئی دہلی تا تل ابیب پرواز کا رخ اتوار کے دن ابوظبی کی طرف موڑدیا گیا کیونکہ اسرائیلی شہر میں ایرپورٹ کے قریب میزائل حملہ ہوا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

یہ حملہ ایر انڈیا کی پرواز اے آئی 139 (طیارہ بوئنگ 787) کی تل ابیب میں لینڈنگ سے بمشکل ایک گھنٹہ قبل ہوا۔

ذرائع نے کہاکہ پرواز دہلی واپس آرہی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 ڈاٹ کام پر دستیاب جانکاری کے مطابق پرواز اُردن کی فضائی حدود میں تھی کہ اُس نے ابو ظبی کی طرف مڑنے کا فیصلہ کیا۔

ایرانڈیا کی تل ابیب تا نئی دہلی پرواز آج منسوخ کردی گئی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے