آرٹی سی ملازمین کے مسائل حل کرنے اقدامات کئے جائیں گے: وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ

آرٹی سی ملازمین کے مسائل حل کرنے اقدامات کئے جائیں گے: وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ آر ٹی سی ملازمین کے مسائل حکومت کے علم میں ہیں اور ان کے حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔

اتوار کو ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد بس اسٹیشن کا اچانک دورہ کرتے ہوئے وزیرموصوف نے مسافروں سے بات چیت کی اور ان کی مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے آر ٹی سی کے کنڈکٹرس اور ڈرائیورس سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کی سماعت کی

۔ اس موقع پر پونم پربھاکر نے کہا کہ حکومت آر ٹی سی ادارے کے تحفظ، ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسافروں کی سہولت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا”آر ٹی سی ہمارا خاندان ہے، اور میں خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے مسائل کا حل نکالوں گا۔“انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ آر ٹی سی ملازمین نے بھی مذاکرات کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 مئی کو وہ حیدرآباد میں موجود ہوں گے ، آر ٹی سی ملازمین جب چاہیں ان سے ملاقات کر کے مسائل پر بات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریونت ریڈی کی قیادت میں عوام دوست حکومت ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس میں نئی بسوں کی خریداری،ملازمین کے تقررات، رحم دلی کی بنیاد پر تقررات اور ڈی اے (مہنگائی الاؤنس) شامل ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے