حیدرآباد: یوٹیوبر انویش کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد: یوٹیوبر انویش کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبر آباد پولیس نے یوٹیوبر انویش کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں پر جھوٹے الزامات عائد کئے۔

یہ معاملہ بٹنگ ایپس اسکینڈل سے متعلق ہے۔

اپنے ایک ویڈیو میں انویش نے دعویٰ کیا کہ بعض افراد کی جانب سے 300 کروڑ روپے کی رقم بطور رشوت دی گئی، جسے مبینہ طور پر کئی اعلیٰ سطح کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں نے قبول کیا تاکہ بٹنگ ایپس کو اجازت دی جائے اور میٹرو ریل میں ان کے اشتہارات کے ذریعہ تشہیر کی جائے۔

اس ویڈیو کے بعد درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے