حیدرآباد: تلنگانہ کے آفاتِ سماوی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ریاست میں مختلف مقامات پر موسم میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔
بعض علاقوں میں تیز دھوپ، تو کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پیر اور منگل کے دن کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہیں۔
آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست میں درجہ حرارت 41.5 سے 43 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔