حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے راناپور گاؤں میں کمسن لڑکے کے گلے میں آم کی گٹھلی پھنس گئی۔
راج شیکھر اور اشونی نامی جوڑا گھر میں آم کی چٹنی بنا رہاتھاکہ اس دوران ان کا 8 ماہ کا بیٹا شریانس کھیلتے کھیلتے آم کی گٹھلی نگل گیا۔
گٹھلی گلے میں پھنس جانے سے بچے کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔اس لڑکے کو پداپلی سرکاری اسپتال لے جایاگیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے حالت نازک بتاتے ہوئے کریم نگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔
ایمبولینس میں لے جاتے وقت طبی عملہ نے بچے کا علاج کیا اور بالآخر اس کے منہ سے آم کی گٹھلی نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس پر والدین اور طبی عملے نے راحت کی سانس لی۔