گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی چارمینار منڈل کا ایس ایس سی کا نتیجہ صد فیصد

گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی چارمینار منڈل کا ایس ایس سی کا نتیجہ صد فیصد

حیدرآباد: گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی مراد محل میر جملہ تالاب کٹہ   (چارمینار زون ) کا ایس ایس سی کے سالانہ امتحان مارچ 2025 کا نتیجہ صد فیصد رہاگزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر جناب محمد عبدل علیم صاحب نے بتایا کہ اردو میڈیم میں جملہ 17 امید واروں نے شرکت کی اور تمام ہی نے کامیابی حاصل کی

اور انگلش میڈیم میں 28 کے منجملہ 24 امید واروں نے کامیابی حاصل کی اس طرح انگلش میڈیم کا نتیجہ 86 فیصد رہامجموعی طور پر  اردو میڈیم اور انگلش میڈیم کا نتیجہ 93 فیصد رہا ۔

اردو میڈیم میں اسکول میں سیدہ مصباح بنت سید ہارون نے اول پوزیشن حاصل کی جنہوں نے 470 نمبرات حاصل کیے دوسرے نمبر پر سیدہ افرا بنت سید اکرم رہیں جنہوں نے 450 نشانات حاصل کیے۔

نشرح بانو بنت معراج احمد تیسرے مقام پر رہیں جنہوں نے 429  نشانات حاصل کئے انگریزی میڈیم میں انس فاطمہ بنت شیخ سعود نے اول پوزیشن حاصل کی جنہوں نے 468 نشانات حاصل کیے ۔ ثوبیہ جبین بنت شیخ عادل احمد نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ جنہوں نے 467 نشانات حاصل کیے ۔

طہورہ ریاض بنت ریاض الدین نے درجہ سوم میں کامیابی حاصل کی انہوں نے 441 نشانات حاصل کیے۔

اسکول کا شاندار نتیجہ آنے پر ڈی ای او حیدر آباد ڈسٹرکٹ محترمہ آرروہنی اور ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون محترمہ سجاتا نے  گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر جناب محمد عبدالعلیم کے علاوہ اسٹاف , طلباء و طالبات اورسرپرستوں کو مبارک باد دی جناب محمد عبدالعلیم صاحب  نے  اس کامیابی کو تمام اسٹاف کو مشترکہ  کوششوں  اور خصوصی  دلچسپی کا نتیجہ قرار دیتے ہوے تمام کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکباددی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے