حقیقی مستحقین کو اندراماں امکنہ کی فراہمی، پی سرینواس ریڈی کا اعلان،تعمیری کاموں میں نقائص پر انتباہ

حقیقی مستحقین کو اندراماں امکنہ کی فراہمی، پی سرینواس ریڈی کا اعلان،تعمیری کاموں میں نقائص پر انتباہ

حیدرآباد: ریاستی وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ اندراماں ہاوزنگ اسکیم کے تحت صرف حقیقی مستحقین کو مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔ اس کے سواء کوئی دوسرا سوال ہی پیدا ہیں ہوتا۔ بی سرینواس ریڈی آج NACC میں 390 اسسٹنٹ انجینئرس کی ٹریننگ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم مرحلہ اول تا مرحلہ چہارم تک مکمل تحقیق کے بعد ہی مکانات الاٹمنٹ کی سفارش کریں گے اور تمام پہلوؤں کی جانچ کے بعد اہل افراد کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ وزیر مال نے اسسٹنٹ انجینئرس کو مشورہ دیا کہ محکمہ ہاوزنگ میں اپنی نمایاں کارکردگی سے محکمہ کا نام روشن کریں۔

 یہ انجینئرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعمیراتی کاموں میں ذرا برابر بھی نقص نہ رکھیں۔ اگر کوئی ذرا برابر بھی نقص پایا گیا تو ہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ہم اس کیلئے ٹال فری نمبر فراہم کریں گے۔  ہمیں فون کال پر شکایت سے واقف کراسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مکانات کی تعمیر سے متعلق معمولی شکایت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ پی سرینواس ریڈی نے اس موقع پر رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں ترقی پانے والے عہدیداروں میں احکامات کی نقولات تقسیم کئے۔ یو این آئی کے مطابق



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے