تلنگانہ: مزدوروں کی کمی۔دھان کو لاریوں سے اتارنے میں مشکلات

تلنگانہ: مزدوروں کی کمی۔دھان کو لاریوں سے اتارنے میں مشکلات

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے اندوگولا پیٹ گاؤں کے قریب واقع رائس ملوں کے سامنے بڑی تعداد میں گاڑیاں کھڑی ہیں۔

خریداری مراکز سے لائی گئی دھان کی بوریاں لاریوں سے اتارنے میں مزدوروں کی شدید قلت کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔

گاؤں کے قریب موجود تین رائس ملوں کے سامنے ہر مل پر 40 سے 60 کے درمیان لاریوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جو دھان اتارنے کے لئے تیار کھڑی ہیں۔

ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ یومیہ تقریباً 20 لاریوں کی دھان ان ملوں پر پہنچ رہی ہے، تاہم صرف 10 لاریوں کی ہی دھان اتارا جا رہا ہے، جس کے باعث باقی گاڑیوں کو کئی دن سڑک پر ہی رکنا پڑ رہا ہے۔

مسلسل بارش کے سبب دھان بھیگنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ لاری ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 2 تا 3 دنوں سے سڑک پر ہی وقت گزارنے پر مجبور ہیں اور سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام فوری مداخلت کریں اور دھان کو جلد ازجلد اتارنے کو یقینی بنانے مناسب انتظامات کئے جائیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے