حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز میں ایک کم عمرلڑکے کو ایک خاتون نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق، 16 سال کا لڑکا اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے اوراس نے حال ہی میں دسویں جماعت مکمل کی ہے۔
کچھ دنوں سے لڑکے کی صحت ٹھیک نہیں تھی اور افسردہ تھا۔
جس پر اس کے والدین نے لڑکے سے تفصیلی بات کی انہیں معلوم ہوا کہ لڑکے کو محلہ کی ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اس کے بعد والدین نے جوبلی ہلز پولیس سے خاتون کے خلاف شکایت کی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔