”لو جہاد“ کے ملزمین کو نامرد بنا دیا جائے“: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

”لو جہاد“ کے ملزمین کو نامرد بنا دیا جائے“: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

بھوپال (منصف نیوز ڈیسک) بھوپال کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ آلوک شرما نے ”لو جہاد“ کے ملزمین کو بانجھ یا نامرد بنا دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دائیں بازو کے گروپس اکثر و بیشتر مسلم مردوں کی جانب سے ہندو خواتین کو تبدیلی ئ مذہب کی خاطر رجھانے کاحوالہ دینے ”لو جہاد“ کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں۔

سابق میئر اور پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے آلوک شرما نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ لو جہاد کے ملزمین کو نامرد بنا دیا جائے۔ ان کے اس بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس پر کڑی تنقیدیں کی گئی ہیں۔

اخبار ”دی آبزرور پوسٹ“ کی اطلاع کے مطابق شرما نے عوام سے مزید کہا کہ وہ جارحانہ کارروائی کریں۔ انھوں نے کہا ”جب کبھی ایسے کسی واقعہ کی اطلاع ملے تو مجھے براہِ راست فون کریں۔

ضرورت پڑنے پر اطراف و اکناف کے پولیس اسٹیشنوں کا گھیراؤ کریں۔ شرما نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکتوں کے مرتکبین کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن کے بارے میں پہلے کبھی کسی نے سنا بھی نہ ہوگا۔ سماج کو تیار رہنا چاہیے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے