ہمدرد کے خلاف مواد پوسٹ نہ کرنے رام دیو کا تیقن

ہمدرد کے خلاف مواد پوسٹ نہ کرنے رام دیو کا تیقن

نئی دہلی (پی ٹی آئی) یوگا گرو رام دیو نے جمعہ کے دن دہلی ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا کہ وہ ہمدرد کے روح افزاء کے خلاف ”شربت جہاد“ جیسے ریمارک والا نہ تو کوئی بیان دیں گے اور نہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گے۔

جسٹس امیت بنسل کی بنچ نے یکم مئی کو حکم دیا تھا کہ متنازعہ آن لائن مواد ہٹادیا جائے۔ انہوں نے رام دیو کے وکیل کو حلف نامہ داخل کرنے کو کہا تھا۔

عدالت نے رام دیو اور ان کی پتنجلی فوڈس لمیٹڈ کے خلاف ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن انڈیا کے دائرکردہ مقدمہ پر یہ ہدایت دی تھی۔

ہمدرد نے دعویٰ کیا کہ رام دیو نے پتنجلی کے گلاب شربت کو پروموٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہمدرد کو روح افزاء سے جو کمائی ہوتی ہے وہ مدرسے اور مسجدیں بنانے کا کام آتی ہے۔ عدالت نے معاملہ کی آئندہ سماعت 9 مئی کو مقرر کی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے