اسلام آباد (آئی اے این ایس) پاکستانی مقبوضہ کشمیر(پی او کے) میں ایک ہزار سے زائد مدرسے کم ازکم 10 دن کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ مقامی حکام نے جمعہ کے دن یہ اعلان کیا۔
مستند ذرائع نے آئی اے این ایس سے توثیق کی کہ انہیں اس لئے بند کیا گیا کہ ہندوستانی حملہ کا خطرہ منڈلارہا ہے۔ ہندوستان نے سابق میں دعویٰ کیا تھا کہ ان مدرسوں کو دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔
مقامی لوگوں کو ڈر ہے کہ ہندوستان‘ پاکستان کے ساتھ ممکن ہے باقاعدہ جنگ نہ چھیڑے لیکن پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے اندر کچھ حملے ہوکر رہیں گے جیسا کہ 2019 میں ہوا تھا۔
ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ایک ہزار سے زائد مدرسوں کو 10 دن کے لئے بند کردیا گیا۔ طلبا کو چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان نے چہارشنبہ کے دن گلگت اور اسکردو کو تمام ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔