سن رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

سن رائزرس حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

احمد آباد: سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 51ویں میچ میں جمعہ کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد کمنز نے کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس اب بھی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

دریں اثنا، گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرتے لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی ٹیم نے یہاں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، کریم جنت آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔ ان کی جگہ جیرالڈ کوٹزی کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

گجرات ٹائٹنز (الیون): شبھمن گل (کپتان)، سائی سدرشن، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، شاہ رخ خان، راہل تیوتیا، راشد خان، واشنگٹن سندر، محمد سراج، جیرالڈ کوٹزی، سائی کشور اور پرشدھ کرشنا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے