آئندہ 5 دنوں میں تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 5 دنوں میں تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ میں مختلف مقامات پر اگلے پانچ دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ آئندہ سات دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔

اگلے تین دنوں کے دوران ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر بارش ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نظام آباد میں جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے