تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو روند ڈالا، نشے میں دھت خاتون ڈرائیور گرفتار (ویڈیو)

تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو روند ڈالا، نشے میں دھت خاتون ڈرائیور گرفتار (ویڈیو)

دہلی: جے پور کے معروف علاقے سنگانیر گیٹ میں پیر کی رات ایک افسوسناک حادثے میں 14 سالہ لڑکی آسیما جان کی بازی ہار گئی۔ وہ اپنے والد اور کزن کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی جب ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، گاڑی ایک خاتون، سنسکروتی، جو کہ ناگپور کی رہائشی ہے، چلا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق، خاتون نشے کی حالت میں تھی اور ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، مگر اسی دوران اس کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

حادثے میں آسیما موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کے والد اور کزن کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں سنسکروتی کو پولیس کے سامنے معافی مانگتے اور لوگوں کے ہجوم میں خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق، گرفتار خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں الکحل کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ اس کے خلاف نشے میں ڈرائیونگ، قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے