فہرست رائے دہندگان کو باقاعدہ بنانے الیکشن کمیشن کا فیصلہ

فہرست رائے دہندگان کو باقاعدہ بنانے الیکشن کمیشن کا فیصلہ

نئی دہلی (آئی اے این ایس) انتخابی فہرستوں میں باقاعدگی پیدا کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے فہرست رائے دہندگان میں ایسے افراد کے نام حذف کردیئے جائیں گے جن کا انتقال ہوگیا ہے۔

کمیشن نے رجسٹرار آف برتھس اینڈ ڈیتھس سے راست طورپر الکٹرانک ڈاٹا حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بات آج یہاں سرکاری عہدیدار نے بتائی اور کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں اب بھی کئی افراد کے نام شامل ہیں جو کہ بقیدحیات نہیں ہیں۔

بوتھ لیول کے عہدیداروں نے اس تعلق سے تاحال توثیق نہیں کی ہے جبکہ فارم 7 کے ذریعہ اس سلسلہ میں رسمی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر انفارمیشن سلپس میں بھی درکار تبدیلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ موڈیفائی کرکے اس کو مزید رائے دہندہ۔ دوست بنایا جاسکے۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کی جانب سے حالیہ فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے عہدیدار نے بتایا ہے کہ کمیشن اب رجسٹرار جنرل آف انڈیا سے ڈیتھ رجسٹریشن ڈاٹا الکٹرانکلی حاصل کرے گا جس کے بعد الکٹورل رجسٹریشن آفیسرس کو موت کی بروقت اطلاع حاصل ہوسکے گی۔

اس بات کا بھی علم ہوگا کہ کتنے افراد کی موت درج کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں اور فہرست رائے دہندگان کو مزید باقاعدہ بنانے کا فیصلہ اس وقت کیا ہے جبکہ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے انتخابی فہرستوں میں نقائص اور بے قاعدگیوں کے الزامات عائد کئے ہیں۔

گزشتہ ماہ بوسٹن کے دورہ کے دوران راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ یہ واضح ہوچکا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مفاہمت کرلی ہے اور نظام میں خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ مارچ میں ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی الیکشن کمیشن سے باقاعدگی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مارچ‘ اپریل 2026 میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے