ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور دیگر پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک

ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور دیگر پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک

لاہور: ہندوستان میں چہارشنبہ کی شام معروف پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کر دیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ان فنکاروں میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت متعدد شوبز شخصیات شامل ہیں۔

یہ اقدام جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حالیہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے باعث ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سرحدی تناؤ کے باعث جنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک ہونے سے قبل حکومت ہند نے کم از کم 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کر چکی ہے۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر، جنہوں نے ہندوستان میں پاکستانی ڈراموں "میرے ہمسفر” اور "کبھی میں کبھی تم” کے ذریعے شہرت حاصل کی، نے پہلگام حملے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا:“کسی بھی جگہ کا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ ہے۔ میرا دل ان معصوم جانوں کے ساتھ ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئیں۔ دکھ میں، غم میں اور امید میں ہم ایک ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا: “جب معصوم جانیں ضائع ہوتی ہیں، تو وہ صرف ایک قوم یا ملک کا نقصان نہیں ہوتا، بلکہ ہم سب کا دکھ بن جاتا ہے۔ چاہے ہم کہیں سے بھی ہوں، غم کی زبان ایک ہوتی ہے۔ کاش ہم ہمیشہ انسانیت کو ترجیح دیں۔”

ماہرہ خان، جو 2017 میں بالی ووڈ فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ جلوہ گر ہوئیں، کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی حکومت ہند نے بلاک کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق دیگر کئی پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہندوستان میں محدود یا بلاک کیے جاچکے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے