حیدرآباد: ایس ایس سی امتحانات میں ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور پرانی حویلی کے بہترین نتیجے نکلے ہیں ۔ بارہ طالب علموں نے چھ سو میں سے پانچ سو سے زیادہ مارکس حاصل کئے ہیں ۔
ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ کی طالبہ اقرا زینب نے سب سے زیادہ پانچ سو چھپن مارکس حاصل کئے ہیں ۔
چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم نے کامیاب طالب علموں سرپرستوں اور ٹیچرس کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی محنتوں کی وجہ سے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور پرانی حویلی نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار نتیجے حاصل کئے ہیں ۔
ڈان ہائی اسکول میں ایک انوکھے طریقہ تعلیم پر عمل کیا جاتا ہے۔ اسکول میں تمام جماعتوں میں اسمارٹ بورڈس کے ذریعہ تعلیم دی جاتی ہے۔
روبوٹکس لازمی مضمون کی حیثیت سے شامل ہے اور طلبا کی مجموعی ترقی اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کیلئے مختلف شعبوں کے ماہرین کو وقتاً فوقتاً مدعو کرتے ہوئے لکچرس کا اہتمام کیا جاتاہے۔