بی جے پی نے اکھلیش کی امبیڈکر کے ساتھ تصویر والے پوسٹر چھاپنے پر سخت مذمت کی

بی جے پی نے اکھلیش کی امبیڈکر کے ساتھ تصویر والے پوسٹر چھاپنے پر سخت مذمت کی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ تصویر والے پوسٹر چھپوانے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ریزرویشن مخالف اور بابا صاحب کے مخالف کانگریس سے سمجھوتہ کرنے والی ایس پی کا ساتھ دلت کبھی نہیں دے سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارجن رام میگھوال نے بدھ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے دلت ووٹ کی واپسی کی خاطر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کے ساتھ ان کی تصویر جوڑ کر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کی ہے۔

 بی جے پی اس گستاخی کی سخت مذمت کرتی ہے۔ مسٹر یادو نے کانگریس پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا، جو پسماندہ (او بی سی) ریزرویشن کی سخت مخالف ہے اور جس نے بابا صاحب کو پارلیمنٹ تک پہنچنے سے روکا، اس لیے دلت برادری کبھی بھی ان کی حمایت نہیں کرے گی۔

میڈیا کو مسٹر یادو اور بابا صاحب کا پوسٹر دکھاتے ہوئے مسٹر میگھوال نے کہا کہ اس پوسٹر میں بابا صاحب کا آدھا چہرہ اور اکھلیش یادو کا آدھا چہرہ دکھایا گیا ہے۔ مسٹر یادو ایسی تصویریں دکھا کر دلت برادری کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ "1952 کے پہلے لوک سبھا انتخابات میں بابا صاحب کی شکست کی ذمہ دار کانگریس تھی، 1953 کے لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بھی بابا صاحب کی شکست کی ذمہ دار کانگریس تھی، آج اکھلیش یادو اسی کانگریس کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے بابا صاحب کو لوک سبھا تک پہنچنے سے روکا تھا، تو دلت برادری ان کے ساتھ کیسے کھڑی ہوگی؟”





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے