بی آر ایس کا جلسہ عام، ابھی تو شروعات ہے: کے ٹی آر

بی آر ایس کا جلسہ عام، ابھی تو شروعات ہے: کے ٹی آر

حیدرآباد (منصف نیوز بیوریو) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے اعلان کیا کہ بھارت راشٹرا سمیتی تلنگانہ میں دوبارہ اقتدار میں واپس آئے گی،وہ ورنگل میں پارٹی کی سلور جوبلی پبلک میٹنگ میں بڑے پیمانے پر عوام کے شامل ہونے پر خوشی کااظہار کررہے تھے۔

پارٹی کارکنوں اور قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے لاکھوں لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی قیادت میں اپنے غیر متزلزل اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جلسہ میں شرکت کی۔ انہوں نے سلور جوبلی میٹنگ کو ہندوستانی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک اور بی آر ایس کی پائیدار عوامی طاقت کا واضح ثبوت قرار دیا۔

ریاستی پولیس مشنری کے ذریعہ ٹرافک کی بدانتظامی کے باوجود، کے ٹی آر نے نوٹ کیا کہ لاکھوں لوگ پیدل چل کر جلسہ گاہ پہونچے، جو تلنگانہ کے عوام کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کئی رکاوٹوں کے باوجود پروگرام کی کامیابی بڑے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ورنگل میٹنگ صرف شروعات تھی۔ کے سی آر نے مستقبل کی تحریکوں کی ذاتی طور پر قیادت کرنے کے لئے پر عزم ہے، انہوں نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ کانگریس کی قیادت والی حکومت کی ناکامیوں، ناانصافیوں اور بدعنوانی کے خلاف تیز ترجدوجہد کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے پارٹی صفوں اور میڈیا ٹیموں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی نا اہلی کو بے نقاب کریں اور ہر قدم پر ان کے پروپیگنڈہ کا مقابلہ کریں بعد ازاں ریاست بھر کے پارٹی قائدین کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں کے ٹی آر نے ہر اس فرد کا شکریہ ادا کیا جس نے تقریب کی کامیابی میں تعاون کیا۔ انہوں نے مقامی قائدین کی کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کئی چیلنجوں کے باوجود شرکاء محفوظ طریقے سے جلسہ گاہ پہونچے تھے۔

کے ٹی آر نے سوشل میڈیا ٹیموں اور میڈیا برادری کا ان کے جلسے کاوسیع کوریج کرنیکے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ورنگل سلور جوبلی میٹنگ ایک تاریخی سنگ میل بن گئی ہے جسے آنے والے برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے