لکھنو: پہلگام میں دہشت گرانہ حملے کے بعد مرکزی حکومت کے ہدایت پر اترپردیش سے سبھی پاکستانی شہریوں کو باہر کردیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی پورے ملک میں اترپردیش ایسی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں 24گھنٹے کے اندر ریاست میں رہ رہے سو فیصدی پاکستانی شہریوں کو ملک سے باہر کردیا گیا ہے۔
وہیں آخری بچے ایک پاکستان شہری کوچہارشنبہ کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ پولیس اور خفیہ ایجنسی کے ذریعہ لگاتار اس پر نظر رکھی جارہی ہے۔
پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی حکومت نے پاکستان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کئی اہم فیصلے لیا۔ اس دوران مرکزی حکومت نے ملک کے سبھی ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو واپس ان کے وطن بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔
اس پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے محکمہ داخلہ سمیت دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ اعلی سطح کی میٹنگ کی تھی۔یوگی نے میٹنگ میں افسران کو سخت ہدایت دی کہ ریاست میں رہ رہے پاکستانی شہریوں کو فورا ریاست سے باہر کرنے کے ساتھ انہیں ان کے ملک روانہ کیا جائے۔