حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ہرن زخمی

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ہرن زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) میں پیش آئے ایک تازہ واقعہ میں ایک اور ہرن زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کیمپس کے جے کے میس کے عقبی حصہ میں شکاریوں کی جانب سے بچھائے گئے جال میں ہرن پھنس گیا۔ اس موقع پر کتوں نے ہرن پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

سکیورٹی عملے نے ہفتہ کی شام جال اور زخمی ہرن کو دیکھا اور فوراً پولیس اور محکمہ جنگلات کے حکام کو اطلاع دی۔

متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر ہرن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد میں اسے مزید نگہداشت کے لئے زو پارک منتقل کر دیا۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ایچ سی یو کیمپس کے جنگلاتی علاقہ میں جانوروں کے شکار کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس کے اطراف سکیورٹی سخت کی جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کا اعادہ نہ ہو سکے



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے