دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بنابھارت،نکلا جاپان سے آگے

بھارت دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔نیتی آیوگ کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم نے یہ جانکاری دی۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت4 ٹریلین ڈالر کی معیشت والا ملک بن گیا ہے۔ جاپان کوپچھاڑ کر بھارت دنیا کی چوتھ بڑی اکنامی بنا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈیعنی IMF کے اعدادوشمار کاحوالہ دیتے ہوئے سبرامنیم نے کہا کہ آج بھارت کی معیشت جاپان سے بڑی ہے۔
نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا کہ صرف امریکہ،چین اورجرمنی ہی بھارت سے بڑی معیشتیں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ،اگر ہم اپنے منصوبے پرعمل کرتے رہے توڈھائی تین برسوں میں ہم تیسری بڑی معیشت بن سکتے ہیں۔نیتی آیوگ کے سی ای او بی وی آر سبرامنیم کے مطابق عالمی اوراقتصادی ماحول بھارت کے موافق ہے۔
آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کو لے کرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سبرامنیم نے کہا کہ ٹریف کیا ہوگی، یہ غیریقینی ہے لیکن جس طرح سے چیزیں بدل رہی ہیں ہم مینوفیکچرنگ کے لیے سستی جگہ ہوں گے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اُمید ہے کہ امریکہ میں فروخت ہونےوالے آئی فون کی مینوفیکچرنگ امریکہ میں ہی ہوگی۔
مالی سال2025کی چوتھی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار6.8فیصد رہنے کا امکان ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک کی معیشت میں اضافہ ہوا ہے۔زراعت،ہوٹل،ٹرانسپورٹ اورکنسٹرکشن جیسے شعبوں کا مظاہرہ بہتر ہے
نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا کہ ایسٹ مونی ٹائزیشن(Asset Monetisation) مرتب کیا جارہا ہے۔ اس کا دوسرا دور جاری ہے اوراس کا اعلان اگست میں کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک کے مطابق ہندوستان دنیا کی تیزی سے فروغ پاتی معیشت ہے۔اپریل2025 کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی معیشت کی شرح نمو سال 2025 میں6.2 جبکہ 2026میں ترقی کی رفتار6.3 فیصد رہے گی۔جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ، عالمی عالمی معیشت کی شرح نمو2025میں 2.8جبکہ2026میں شرح نمو3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔