ہندوستان میں پھر ایک طوفان کھٹکھٹا رہا دروازہ، تباہی کے خوف سے کئی ریاستوں میں الرٹ

انڈمان و نکوبار جزائر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اگر حالات موافق رہے تو یہ کم دباؤ والے علاقہ میں بدل جائے گا۔
طوفان کی علامتی تصویر، سوشل میڈیا
جنوب مغربی مانسون فعال طور پر آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس وقت انڈمان سمندر، جنوبی بنگال کی خلیج اور انڈمان و نکوبار جزائر کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے آگے بڑھنے کے لیے حالات انتہائی موافق ہیں۔ اس سے امکان ہے کہ بدھ کے روز انڈمان کے قریب خلیج بنگال کے جنوب مشرق میں سطحی دباؤ والا علاقہ تیار ہوگا۔ موجودہ وقت کی بات کی جائے تو انڈمان و نکوبار جزائر میں گزشتہ 24 گھنٹے سے بارش ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اگر حالات موافق رہے تو یہ کم دباؤ والے علاقہ میں بدل جائے گا۔ اس کی وجہ سے انڈمان و نکوبار جزائر میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید ترین بارش ہو سکتی ہے۔ آندھرا پردیش میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو شمالی ساحل اور رائل سیما کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات کو بھی رائل سیما کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 5 دنوں میں شمال مشرقی ہند میں بھی گرج اور بجلی کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
گجرات میں درمیانہ درجہ کی بارش کے ساتھ ساتھ بادل گرجنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں، بجلی بھی چمک سکتی ہے۔ ساتھ ہی 60-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ آج اور کل کونکن اور گوا میں طوفان آ سکتا ہے۔ آج مدھیہ پردیش اور مراٹھواڑہ میں بھی تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کچھ مقامات پر آرینج الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ کل، یعنی 14 مئی سے 16 مئی تک وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں 70 کلومیٹر کی رفتار سے طوفان آنے کا امکان محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔