ایران اور عراق کا توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون پر اتفاق

ایران اور عراق کا توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون پر اتفاق

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر پیٹرولیم محسن پاک نژاد اور عراق کے وزیر توانائی زیاد علی فاضل نے تہران میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔

اس ملاقات میں پاک نژاد نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور سیاسی تعلقات کو دیکھتے ہوئے تیل اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تہران اور بغداد کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے