مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہے۔