مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آگاہ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام پر قابض دہشت گردوں کے سرغنہ محمد الجولانی ملاقات کریں گے۔
ٹرمپ کی الجولانی سے ملاقات کل بدھ کو سعودی عرب میں ہوگی۔
اس سے پہلے، امریکی ویب سائٹ اکسیس کے رپورٹر براک راویڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد الجولانی کے درمیان ممکنہ ملاقات کی اطلاع دی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ ایک ذریعے نے مجھے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی کل بدھ کو ریاض میں الجولانی سے ملاقات متوقع ہے۔