مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان کا کہنا ہے کہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) جیسے پلیٹ فارمز بین الاقوامی یک قطبیت سے نمٹنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے ماسکو میں سکیورٹی امور کے 13ویں بین الاقوامی اجلاس کے دوران کہا: "برکس، شنگھائی تعاون تنظیم جیسی کثیر الجہتی تنظیموں نے ورلڈ آرڈر کے خلاف دیگر اقوام کو نئے مواقع فراہم کیے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔”
سکیورٹی امور سے متعلق 13 واں بین الاقوامی اجلاس 27 سے 29 مئی تک ماسکو کے نیشنل سینٹر میں روس کی سکیورٹی کونسل کے چیئرمین سرگئی شوئیگو کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
105 ممالک کے 129 سے زیادہ وفود بشمول BRICS، SCO، ASEAN، CIS، لیگ آف عرب اسٹیٹس، افریقی یونین، CSTO، اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے اراکین نے فورم میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں سلامتی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے امور پر توجہ دی جائے گی۔