“لیبیا کے ایک شخص عامر قذافی کا حج سفر، جو دنیا کے لیے مثال بن گیا”

“لیبیا کے ایک شخص عامر قذافی کا حج سفر، جو دنیا کے لیے مثال بن گیا”

طرابلس: لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔

عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی” شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔

تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاؤں۔”

پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی اور وہ واپس ائیرپورٹ لوٹ آیا۔ عملہ نے پائلٹ سے عامر کو سوار کرنے کی درخواست کی لیکن پائلٹ نے انکار کر دیا۔ طیارہ دوبارہ روانہ ہوا، لیکن پھر سے کسی فنی خرابی کے باعث واپس آ گیا۔

اس بار پائلٹ نے سب کو حیران کر دینے والا اعلان کیا: "میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جہاز عامر قذافی کے بغیر نہیں اُڑے گا۔” اس اعلان کے بعد عامر کو فوری طور پر کلیئر کیا گیا اور آخرکار طیارہ عامر کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے