بہار کے معروف ٹیچر ’خان سر‘ نے ہند و پاک کشیدگی کے درمیان چپکے سے کر لی شادی، اہلیہ کی پہلی تصویر آئی سامنے

خان سر کی شادی کا ایک کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اس میں ولیمہ کی دعوت کی تاریخ 6 جون لکھی گئی ہے اور اہلیہ کا نام اے ایس خان لکھا ہوا ہے۔


تصویر سوشل میڈیا
بہار کے معروف ٹیچر خان سر نے ہند و پاک کشیدگی کے درمیان چپکے سے شادی کر لی ہے۔ اس کی جانکاری انہوں نے لائیو کلاس کے دوران اپنے طلبہ کو خود دی۔ عام طور پر خان سر اپنی ذاتی زندگی کو لوگوں کے سامنے لانے سے بچتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر خان سر کے آفیشیل اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔ حالانکہ کچھ دیر بعد اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ فیس بک پوسٹ کے مطابق ان کی اہلیہ کا نام اے ایس خان بتایا جا رہا ہے۔
خان سر نے لائیو کلاس کے دوران چپکے سے کی گئی اپنی شادی کے بارے میں طلبہ کو بتایا۔ انہوں نے طلبہ سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سب سے پہلے ان ہی کو دعوت دے رہے ہیں، کیونکہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کی اصل وجہ طلبہ ہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے طلبہ کو کہا کہ وہ جون کی ابتداء میں ایک شاندار دعوت کا انتظام کرنے والے ہیں، جس میں وہ خصوصی طور پر انہیں مدعو کریں گے۔
خان سر کی شادی کا ایک کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اس میں دعوت کی تاریخ 6 جون لکھی گئی ہے اور اہلیہ کا نام اے ایس خان لکھا ہوا ہے۔ کارڈ میں لکھا ہے کہ ریسیپشن پٹنہ میں ہوگا۔ خان سر نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی شادی ’آپریشن سندور‘ کے دوران ہوئی ہے۔ ان کی شادی کے بارے میں دی گئی معلومات کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اب ان کی اہلیہ کی مبینہ تصویر بھی تیزی سے وائرل ہونے لگی ہے۔ حالانکہ خان سر کی جانب سے اس وائرل تصویر کی آفیشیل تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔