پاک ایران فوجی سربراہان کی ملاقات، سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار

پاک ایران فوجی سربراہان کی ملاقات، سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے ایرانی ہم منصب  جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میجر جنرل باقری نے مارشل عاصم منیر اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان  سرحدوں کی دونوں جانب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور سرحدی کنٹرول کے حوالے سے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں توسیع کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے پاس مختلف شعبوں میں قابل قدر تجربہ ہے اور ہم ہمیشہ ایران کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  عاصم منیر نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

میٹنگ کے آغاز میں جنرل باقری نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے