پاکستانی وزیرداخلہ کی مشہد آمد، زیارتی انتظامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستانی وزیرداخلہ کی مشہد آمد، زیارتی انتظامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرداخلہ سید محسن نقوی گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچے۔ مشہد پہنچنے پر خراسان رضوی کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے بارگاه امام رضا علیہ السلام کی زیارت بھی کی اور وہاں ایران کی طرف سے مذہبی سیاحت خصوصاً پاکستانی زائرین کی میزبانی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی زائرین کی خصوصی میزبانی پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین شہریوں کی آمد و رفت اور خاص طور پر پاکستانی زائرین کے ایران کے سفر کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون اور رابطہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے