مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں دہشت گردی کے واقعے میں ایک جج شہید ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطاقب آج صبح شیراز میں کرمنل کورٹ 2 کی برانچ 102 کے سربراہ جسٹس احسان باقری کو دو افراد نے اس وقت شہید کردیا جب وہ کام پر جارہے تھے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے واقعے کی خصوصی اور فوری تحقیقات شروع کرنے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا حکم دیا۔