ایران سے مذاکرات میں حقیقی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، صدر ٹرمپ

ایران سے مذاکرات میں حقیقی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے، صدر ٹرمپ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی میں ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے۔

عمان کی ثالثی میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان اب تک بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں، جو ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تھے۔ اگرچہ دونوں فریق ابھی تک کسی جامع معاہدے تک نہیں پہنچ سکے، تاہم تہران اور واشنگٹن کے حکام ان مذاکرات کو تعمیری قرار دے رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں حقیقی پیشرفت کا مشاہدہ کیا ہے۔ ہمارے ان کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمیں ایران اور ساتھ ہی غزہ میں حماس کے بارے میں بھی جلد خوشخبری ملے گی۔

دونوں ملکوں کے درمیان مثبت مذاکرات کے باوجود امریکی حکام کی جانب سے ایران کو پرامن جوہری ٹیکنالوجی سے محروم کرنے کے بیانات پر تہران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایران نے پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حق سے صورت عقب نشینی کرنے کے امکانات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے