اب پاکستان میں بیٹھا کوئی بھی ہندوستان میں ہمارے شہریوں پر حملہ نہیں کرسکتا: ششی تھرور

اب پاکستان میں بیٹھا کوئی بھی ہندوستان میں ہمارے شہریوں پر حملہ نہیں کرسکتا: ششی تھرور

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ اس بار ہندوستان  نے نہ صرف ایل او سی بلکہ بین الاقوامی سرحد بھی عبور کی ہے اور پاکستان پر اس کے  ہی گھر میں کھس کر حملہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستانی رہنما پاکستان کے دہشت گردی کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک کے دورے پرہیں۔ اس سلسلے میں، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، امریکہ پہنچنے والے کل جماعتی وفد کے رہنما، 25 مئی بروز اتوار کو کہا کہ ہندوستان نے دکھادیا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی حمایت کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، کیونکہ اسلام آباد دہشت گردی سے نمٹنے میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھا رہا ہے۔

ششی تھرور نے نیویارک میں ہندوستانی  قونصل خانے میں تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ہندوستان سرزمین پر قبضہ کرنے کے لیے دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔ پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کا مقصد جموں و کشمیر کے معمولات کو خراب کرنا اور ہندوستان بھر میں تشدد کو ہوا دینا تھا کیونکہ دہشت گردوں نے صرف غیر مسلموں کو نشانہ بنایا تھا۔

تھرور کی قیادت میں یہ وفد پارلیمنٹیرینز اور سابق سفارت کاروں کی ان سات ٹیموں میں سے ایک ہے جنہیں ہندوستانی حکومت نے دنیا کے مختلف ممالک میں بھیجا ہے تاکہ دنیا کو پاکستان سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نئی دہلی کی نئی حکمت عملی کے بارے میں بتایا جا سکے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے 7 مئی کو شروع کیے گئے آپریشن سندور کی وجہ بھی بتائی جا سکے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ  نے کہا کہ اب پاکستان میں بیٹھا کوئی بھی ہندوستان میں ہمارے شہریوں پر حملہ نہیں کرسکتا۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ تھرور نے کہا کہ ہندوستان نے 2016 میں ایل او سی کے پار سرجیکل اسٹرائیک کرکے اری حملے کا جواب دیا تھا۔ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد، ہندوستان نے بین الاقوامی سرحد کے پار دہشت گردوں کے کیمپوں پر فضائی حملے کرکے جواب دیا۔

تھرور نے کہا کہ اس بار ہندوستان  نے نہ صرف ایل او سی بلکہ بین الاقوامی سرحد کو بھی پار کر کے پاکستان پر اس کے ہی گھر میں حملہ کیا ہے۔ یہ صرف دہشت گردی کے خلاف مضبوط پیغام دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالکل واضح ہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ جنگ ​​میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے