سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود کارروائیاں جاری، جمعیۃ علماء ہند یکم جون کو کرے گی ’تحفظ مدارس کانفرنس‘

اطلاعات کے مطابق سیکڑوں مدرسوں کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے اور بعض کو منہدم بھی کیا جا رہا ہے، حالانکہ ان کے پاس درست دستاویزات موجود ہیں۔ اس صورتحال نے مسلم طبقے میں شدید بے چینی اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔
اس پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند نے یکم جون 2025 کو اعظم گڑھ کے سرائے میر میں واقع جامعہ شریعہ فیض العلوم میں ’تحفظ مدارس کانفرنس‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام مسالک کے مدرسوں کے ذمہ داران اور عہدیداران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کانفرنس کی ذمہ داری جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا اشہد رشیدی کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ مولانا ارشد مدنی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔