پٹنہ میں دن دہاڑے فائرنگ کے بعد ایس ایس پی کی کارروائی، سب انسپکٹر و اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

پٹنہ میں دن دہاڑے فائرنگ کے بعد ایس ایس پی کی کارروائی، سب انسپکٹر و اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

پٹنہ کے ایس کے پوری تھانہ علاقے میں دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس ایس پی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر، اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا

<div class="paragraphs"><p>بہار پولیس / ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>بہار پولیس / ویڈیو گریب</p></div>

بہار پولیس / ویڈیو گریب

user

پٹنہ کے ایس کے پوری تھانہ حلقہ کے ہڑتالی موڑ کے پاس جرائم پیشہ افراد نے ہفتہ (24 مئی) کو فائرنگ کی بڑی واردات کو انجام دیا تھا۔ اب اس معاملہ میں ایس ایس پی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ایس ایس پی اوکاش کمار نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر، اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد معطلی کی یہ کارروائی کی گئی ہے۔

دراصل بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہوئی گولی باری کے اس واقعہ کے بعد ریاست کی قانونی صورتحال پر سوال اٹھنے لگے تھے۔ ایس کے پوری تھانہ کے ہڑتالی موڑ پر واقع لوہیا پتھ چکر سے لے کر مہادیو مہتو مارگ کے سامنے یو ٹرن تک بغیر نمبر پلیٹ والی کار میں سوار نوجوانوں نے دن دہاڑے فائرنگ کی۔ ہفتہ کی شام 5 بجے پیش آئے اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واضح ہو کہ کار کی ٹکر ہونے کے بعد ہوئے تنازعہ میں 2 گھنٹے بعد بدلہ لینے کی نیت سے آئے بدمعاشوں نے فائرنگ کر دہشت پھیلانے کی کوشش کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ جس گاڑی پر بیٹھ کر بدمعاشوں نے فائرنگ کی وہ بغیر نمبر پلیٹ کی کالے رنگ کی اسکارپیو تھی۔ ان لوگوں نے بورنگ روڈ فلائی اوور کے سامنے 8 راؤنڈ فائرنگ کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ایک بلینو کار کو ٹکر ماری اور وہاں سے موہنی چوک تک ہوا میں فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد سبھی بدمعاش فلائی اوور پر چڑھ کر فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری سٹی ایس پی سویٹی سہراوت کو سونپی گئی ہے۔ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کی مدد لی جا رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے