مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ملک کے بلدیاتی کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے مزاحمت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا عوام نے پہلے مزاحمت کی حمایت کے ذریعے اپنی وفاداری کا ثبوت دیا اور اب جمہوریت کے میدان میں اپنی عظمت کو ثابت کر چکے ہیں۔
نبیہ بری نے 25 سال قبل صیہونیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی لبنانی عوام کی مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی استقامت، مزاحمت اور وطن کی خودمختاری کے دفاع کے ذریعے حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے صیہونی رژیم کی شرارتوں کے خلاف مزاحمت کی قربانیوں، قابضین سے لبنانی سرزمین کے ایک بڑے حصے کی آزادی کو سراہتے ہوئے 25 مئی کو قومی ارادے کی فتح کا دن قرار دیا
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا: ہم ملک کے جنوبی عوام کی ثابت قدمی کے شکر گزار ہیں جو ڈگمگائے نہیں اور نہ کبھی ڈگمگایں گے۔
لبنان کے بلدیاتی انتخابات مئی کے وسط میں شروع ہوئے اور امل تحریک اور حزب اللہ نے "ترقی اور وفاداری” نامی اتحاد کے تحت ان انتخابات میں حصہ لیا۔
ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ لبنان کے بہت سے علاقوں، خاص طور پر جنوب میں حزب اللہ اور امل تحریک کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔