یورینیم افزودگی اور قومی دفاع پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

یورینیم افزودگی اور قومی دفاع پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایرانی رکن پارلیمنٹ

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندے منوچہر متکی نے کہا کہ آج غزہ میں جو گھر منہدم ہورہے ہیں وہ در حقیقت خون آشام مغربی  تہذیب کا کھوکھلا ڈھانچہ ہے جو منہدم ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ مستقبل قریب میں، مزاحمت اپنے دفاعی نظام کو مضبوط بناتےہوئے F-35 اور دیگر امریکی لڑاکا طیاروں کو مار گرائے گی۔

 ایرانی رکن پارلیمنٹ نے زور دیا کہ مزاحمت کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی قاتل پائلٹوں کے نام اور تصاویر دنیا کے سامنے لائے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی قوت اور یورینیم افزودگی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے